منشیات اپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ ناجائز برآمد
بھکر(چوہدری مجاہد حسین )وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز ائی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور RPO سرگودھا شارق کمال صدیقی کے احکامات پر* ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد عبداللہ لک کی نگرانی میں ڈی ایس پی منکیرہ راجہ محمد عزیز اور SHO منکیرہ امیر احمد خان معہ پولیس ٹیم نے اسلحہ منشیات اپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ ناجائز برامد کر لیا۔۔ڈی ایس پی منکیرہ کی سربراہی میں منکیرہ پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو استعمال کرتے ہوئے 05 کس اسلحہ ناجائز ہولڈرز کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے 02 عدد کلاشنکوف 03 عدد پسٹل معہ میگزین برامد۔اس تمام کاروائی پر ڈی پی او بھکر نے ڈی ایس پی راجہ محمد عزیز سمیت تمام پولیس افسران واہ ملازمان کو شاباش دی ۔مزید تمام سرکل افسران اور ایس او کو ہدایات جاری کی کہ اپنی کاروائیوں کا سلسلہ تیز کریں سماج دشمن عناصر کے لیے بھکر کی سرزمین تنگ کر دیں۔ڈسٹرکٹ پولیس بھکر*