کرائمز

عوام الناس اپنے بچوں کو منشیات سے روکے:رائے ساجد حسین

وہاڑی (ڈیلی کرائمز پوائنٹ )ایس ایچ او لڈن رائے ساجد حسین کو اچھی کارکردگی دکھانے پر ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش انعام سے نوازا اور شاباش دی،تفصیلات کے مطابق شاندار کارکردگی پر آئی جی پنجاب کی طرف سے ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے پنجاب پولیس کے دبنگ ایس ایچ او راۓ ساجد حسین کو کیش انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔رائے ساجد حسین کھرل ایس ایچ او تھانہ لڈن نے بینک کی گاڑی اور کروڑوں روپے کی چوری کرنے والے گروپ کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چند دنوں میں ٹریس کر کے ملکان کے حوالے کی اورتھانہ لڈن میں تعیناتی کے بعد کرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف بھی بلاتفریق مثالی کاروائیاں کی گئی ہیں جس پر ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش انعام سے نوازا اس موقع پر ایس ایچ او لڈن رائے ساجد حسین کھرل کا کہنا تھا کہ عوام الناس اپنے بچوں کو منشیات سے روکے ہمارا مشن عوام الناس کے جان ومال اور انکے بچوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button