کرائمز

بیٹے کا رشتہ دیکھنے کا بہانہ ، خاتون اغوا کے بعد قتل ، نعش برآمد

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اغواء کے بعد خاتون قتل ، ملزم گرفتار ،خاتون کی لاش فصل کماد 28/2R سے برآمد ہوئی، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں نے شواہد جمع کرکے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ، تفصیلات کے مطابق 13 جون 2024 کو خاتون کے بیٹے سید گوہر فرید کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج ہوا ،ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے خاتون کے اغواء کا نوٹس لے رکھا تھا ،ڈی پی او کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او صدر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئ ،صدر اوکاڑہ پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم شہزاد کو کو گرفتار کر لیا ، ملزم کے انکشاف پر لاش برآمد ، قاتل شہزاد مقتولہ مقصوداں بی بی کا عزیز ہے ، مقتولہ کے بیٹے کا رشتہ دیکھنے کے بہانے لے جا کر اغواء کیا،اغواء کرنے کے بعد گلہ دبا کر خاتون کو قتل کر نے کے بعد نعش کو فصل کماد میں پھینک دیا ،ابتدائی تفتیش میں ملزم نے مقتولہ کے ناجائز تعلق کے شبہ میں قتل کر نے کا انکشاف کیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ،ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے اغواء کا معمہ حل کرنے اور قتل کو ٹریس کرنے پر تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button