سب انسپکٹر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں نے ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑ دئیے
وہاڑی (نزاکت علی چوہان سے) تھانہ جھال سیال کے سب انسپکٹر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں نے 491 ای بی کے 4 رہائشیوں پر مبینہ طور پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑ دئیے متاثرین عمران ، یاسر ،عثمان اور عمیر نے لواحقین کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اسی علاقہ کے رہائشی افضل ، ذوالقرنین وغیرہ کے ساتھ شراکت پر مویشی فروخت کئے جنہوں نے چاند رات پر ہمیں ہمارا حصہ دینے کی بجائے چوری کا الزام لگا کر پولیس کے ہاتھوں اٹھوا لیا جہاں تفتیشی سب انسپکٹر حیات ڈوگر نے چار دیگر ملازمین کے ساتھ ہمیں رات بھر باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا عمیر کے نازک اعضاء پر تشدد سے اس کا پیشاب بھی بند ہوگیا ہماری حالت غیر ہونے پر ہمیں تھانے سے دھمکیاں دے کر گاوں چھوڑا لواحقین نے انصاف کیلئے علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست دی تو انہوں نے فوری میڈیکل کا حکم دے دیا متاثرین اور لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب سمیت دیگر حکام سے فوری نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے