کرائمز

لاہور: زمین دوبارہ نام پر لیز نہ کرنے پر ملزمان بپھر گئے ، اندھا دھند فائرنگ

لاہور(ارسلان تیموری ) تھانہ باٹا پور کے علاقہ میں زمین پر قبضہ کے حقائق سامنے آ گئے آزاد جموں کشمیر کی سرکاری زمین نعمان ایڈووکیٹ کے نام پر دو سال سے لیز پر ہے امداد وغیرہ قبضہ کر کے بیٹھے ہیں نعمان وغیرہ کے زمین پر جانے پر دونوں اطراف سے فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا امداد وغیرہ نے اپنے مخالفین کو درخواست اور ویڈیو بیانات میں نامزد کیا تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ باٹا پور کے علاقہ میں آزاد جموں کشمیر ریاست کی ملکیت زمین پر نعمان اور امداد وغیرہ میں قبضہ کے معاملہ میں جھگڑا ہوا جس پر امداد وغیرہ نے ملک شاہد عرف بودا اور اس کے رشتہ دار علی حسن پر قبضہ اور فائرنگ کا الزام لگایا ذرائع کے مطابق امداد وغیرہ کی ملک شاہد عرف بودا سے 80 سال پرانی دشمنی ہے اور ملک بودا کے بھائی ذوالفقار کو امداد کے بھائی اشفاق عرف شاقی نے 2006 میں قتل کیا تھا اور تاحال اشتہاری ہے جبکہ چند ماہ قبل دوران الیکشن ملک بودا پر فائرنگ بھی کی تھی جس میں ملک بودا سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوئے تھے جس مقدمہ میں امداد وغیرہ ملزم ہیں اور عدالتوں سے ضمانت پر ہیں مزکورہ زمین کسی زمانے میں امداد وغیرہ کے والد کے نام پر لیز تھی جن کی وفات کے بعد دوبارہ نئے سرے سے نعمان ایڈووکیٹ کے نام پر لیز کی گئی ذرائع کے مطابق امداد وغیرہ نے زمین دوبارہ ان کے نام پر لیز نہ کرنے کی پاداش میں چند سال قبل آزاد جموں کشمیر کٹ لاہور میں ایڈمنسٹریٹر مسرور عباسی کو بھی تھانہ سول لائن کے علاقہ میں واقعہ ان کے دفتر میں فائرنگ کر کے ہاتھ کی انگلیاں توڑ دی تھیں جس کا مقدمہ درج ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button