کرائمز

ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران کی ہدایات پر کارروائیاں ،متعدد گرفتار

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ صوبائی دارالحکومت کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈویژنل ایس پیز کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری ہے۔ شہری منشیات بیچنے والے سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں تا کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ روا ں سال ابتک لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 4929ملزمان گرفتار کرکے شہر کے مختلف تھانوں میں 4815مقدمات درج کئے۔ سٹی ڈویژن پولیس نے 1130، کینٹ1015،سول لائنز ڈویژن نے546، صدر ڈویژن نے681، اقبال ٹاؤن733جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے824 ملزمان گرفتارکئے۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے3ہزار111کلوگرام سے زائد چرس،57کلو321 گرام ہیروئن،57کلو239گرام آئس اور35ہزار274لٹرشراب بھی برآمد کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button