شجاع آباد ریل بازار میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں دھماکہ
شجاع آباد (اظہر تاج قریشی ) شجاع آباد ریل بازار میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں دھماکہ آگ بھڑک اٹھی گیارہ ہزار کیوی کی بجلی کی تاریں ٹوٹ کر زمین پر گر گئیں دوکانداروں اور آئے ہوئے خریداروں نے بھاگ کر جان بچائی معجزانہ طور پر کوئی جانی مالی نقصان نہ ہوا اس کا ذمہ دار کون ؟ تاجری برداری علاقہ میکن سراپا احتجاج وزیر توانائی سے ریل بازار میں ہیوی ٹرانسفارمر لگانے کا اور بوسیدہ تاریں ہٹا کر نئی تاریں لگوانے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ریل بازار کے دکانداروں اور میکنوں نے ریل بازار میں احتجاج کیا شجاع آباد انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریل بازار میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد آتشزدگی اور گیارہ ہزار کیوی کے تار ٹوٹ کر زمین پر گر گئے دوکانداروں اور خریداری کے لئے آئے مرد خواتین نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائی شہر بھر کے ٹرانسفارمروں میں آئے روز دھماکے ہونا معمول ہے المیہ یہ ہے واپڈا حکام نے ہمارے شہر کے لیے کوئی موثر اقدامات نہ کئے جو کہ قابل افسوس امر ہے تاجر برداری علاقہ میکنوں نے مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر توانائی اور واپڈا کے اعلیٰ افسران سے ریل بازار میں پرانی بوسیدہ تاریں ہٹائی جائیں اور نئی تاریں لگائیں جائیں اور ریل بازار میں بجلی کا لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے ہیوی ٹرانسفارمر لگائے جائیں