کرائمز

لاہور :ہئیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا

لاہور/ ہئیر(ارسلان تیموری)ہئیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، پولیس نے مرنے والے ڈاکو کی لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کر دی تفصیلات کے مطابق ہیئر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو نے ساتھی کے ہمراہ کاہنہ کے علاقے لکھوکی اسٹاپ کے قریب فیکٹری میں واردات کی، چوکی انچارج لکھوکی نے ٹیم کے ہمراہ تعاقب کیا تو ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کر دی اور جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ڈاکو مرا گیا جس کی شناخت نثار کے نام سے ہوئی جوبیدیاں گاو¿ں کا رہائشی تھا ، جبکہ اس کے فرار ہونےوالے ساتھی کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے اسے بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button