کرائمز

داتا دربار کے قریب لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(ارسلان تیموری )سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے داتا دربار کے قریب لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کروا دیا۔ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خاتون نے بس میں ہراسگی کی شکایت درج کروائی، خاتون نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کو متعلقہ بس کی لوکیشن بھی بتائی جس پر سیف سٹی نے کیمروں کے ذریعے بس کو فالو کیا اور پولیس کو بس کے اگلے سٹاپ پر بھیج دیا،بس کے سٹاپ پر پہنچتے ہی خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہی فوری 15 پر کال یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے شکایت درج کروائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button