شہر کے داخلی وخارجی ناکوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے:فیصل کامران
لاہور(ارسلان تیموری )ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شہر کے داخلی وخارجی ناکوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں و اشخاص کی چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ڈولفن و پیرو کی ٹیمیں شہر کی اہم شاہراو¿ں موثر گشت کر رہی ہیں۔ محمد فیصل کامران نے کہا کہ چوتھے محرم کی مناسبت سے منعقدہ 12 عزاداری جلوس و400مجالس کی سکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد افسران وجوان تعینات کیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاو¿ڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔علمائ کرام و ذاکرین اپنے خطبات وتقاریر میں امن وسلامتی کا درس دیں۔ مجالس و جلوسوں کے منتظمین بھی وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔