کرائمز
لاہور: پولیس کو مطلوب قتل و ڈکیتی کے 2 لسٹڈ ٹی او گرفتار
لاہور/ گلشن راوی (ارسلان تیموری )ڈولفن سکواڈ نے پولیس کو مطلوب قتل و ڈکیتی کے 2 لسٹڈ ٹی او گرفتار کر کے گلشن راوی پولیس کے حوالے کر دیے ،ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق ڈولفن گلشن راوی نے دوران پٹرولنگ سمن آباد و بجلی گھر سے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو راو¿نڈاپ کیا جب ان مشکوک موٹر سائیکل سواروں کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا تو لسٹڈ TO’s نکلے گرفتار ملزم جنید قتل سمیت 28 اور ملزم وسیم ڈکیتی سمیت 10 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ، ملزمان کو مزید قانونی کارورائی کیلئے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کر دیا گیا