کرائمز

امن کا قیام لاہورپولیس کی اولین ترجیح ہے:فیصل کامران

لاہور(ارسلان تیموری )ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران امن کا قیام لاہورپولیس کی اولین ترجیح ہے۔امام بارگاہوں اورعزاداری جلوسوں کے روٹس کے اطراف وملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر کئے جا رہے ہیں۔شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔انہوں نے بتایا کہ آٹھویں محرم الحرام پر شہر بھر میں 425 مجالس منعقد جبکہ14لائسنسی اور73غیر لائسنسی عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی پر5ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات ہیں۔جلوسوں کے روٹس کی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہیں جو اپنے گرد نواح سرگرمیوں پر نظر رکھے ہیں۔جلوسوں و مجالس میں شرکت کیلئے آنے والی زائرین وعزاداروں کی چیکنگ کیلئے واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹرکا استعمال یقینی بنایا جا رہاہے۔خواتین کی چیکنگ کیلئے لیڈز پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button