علاقائی خبریں

پنڈی بھٹیاں :پرچم کشائی کی مرکزی تقریب پبلک پارک میں منعقد

جلالپور بھٹیاں(فیصل شبیر)پنڈی بھٹیاں تحصیل انتظامیہ کی جانب سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب پبلک پارک میں منعقد کی گئی اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد سی ای او اکرام اللہ سندھواور ڈی ایس پی احسان ظفر سندھو ایم پی اے عون جہانگیر اورمیاں شاہد حسین بھٹی نے پرچم کشائی کی تفصیلات کے مطابق تقریب میں سرکاری افسران ملازمین سکولوں کے بچوں اور شہریوں نے شرکت کی پولیس، ریسکیو 1122اور سول ڈیفنس کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا سکولوں کے بچوں نے وطن سے محبت کے اظہار میں ملی نغمے پیش کیےاسسٹنٹ کمشنر اور دیگر مہمانوں نے جشن آزادی کاکیک بھی کاٹا اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں نے کہا کہ آج کا دن بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے عہد تجدید اور علا مہ ڈاکٹر محمد اقبال کے خواب کی تعبیر کا دن ہے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور سربلندی کے لیے ہمیں مل کر کام کر نا ہو گا۔ ہمیں تمام انفرادی اختلافات بھلا کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہو گا ایم پی اے عون جہانگیر بھٹی نے کہا پاکستان عظیم راہنماؤں اور لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے حاصل ہو ا آج کا دن شہدائے پاکستان کو انکی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button