سرکل گوجرخان میں سرقہ بالجبر اور فائرنگ کے واقعات ، شہریوں میں خوف و ہراس
گوجرخان(عمرآزادبٹ) سرکل گوجرخان میں سرقہ بالجبر اور فائرنگ کے مختلف واقعات جرائم پیشہ عناصر بےلگام پولیس کرائم کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام تھانہ مندرہ کی حدود میں سنگھوری کے رہائشی شخص محمد زبیر نے تھانہ مبدرہ میں مقدمہ نمبر 458/24 درج کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ بوقت دو بجے سویا ہوا تھا بچیاں حویلی کے صحن میں کھیل رہی تھیں بیوی سویاں پکا رہی تھی اچانک فائرنگ ہوئی اور میری بڑی بیٹی کے پیٹ میں 2 فائر جبکہ چھوٹی کے سر میں ایک فائر لگا ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، جبکہ ڈسپنسری کھلابٹ کے اسسٹنٹ ویٹنری نے تھانہ گوجرخان میں مقدمہ نمبر 1064/24 درج کرواتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم چور سرکاری ریکارڈ سامان اور دیگر اشیا نامعلوم چور چوری کرکے لے گے، جبکہ سائل ظہور احمد نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم چور اے سی کا اوٹر اور پانی کا پائپ چوری کرکے لے گے، جبکہ تھانہ جاتلی کی حدود سے نامعلوم چور سلنڈر اور چاپائیاں چوری کرکے لے گے،ولید احمد نے تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج ہوئے بتایا کہ وہ رات کے وقت اپنے گھر جا رہا تھا نامعلوم افراد نے میرا راستہ روکنے کی کوشش کی میں نے گاڑی بھگا لی سامنے سے ایک شخص نے فائرنگ شروع کر دی اور فائر میری گاڑی کو لگے، جبکہ مندرہ کے علاقے سے ایک شخص کا چنگ چی رکشہ چوری کر لیا گیا پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرکے اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا