کرائمز

کلر سیداں :بجلی کا ٹرانسفارمر چوری ہونے پر مقدمہ درج

کلر سیداں (مرزاعتیق الرحمن)کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے بجلی کا ٹرانسفارمر چوری ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔شیراز محمد نے مقدمہ درج کروایا کہ میں پھلینہ گاؤں کا رہائشی ہوں اور میں نے کلر سیداں بائی پاس پر اپنی ذاتی سیمنٹ بلاک فیکٹری بنا رکھی ہے جو ڈیڈھ سال سے بند ہے۔میں نے 2015میں اپنی فیکٹری میں بجلی کا 50کے وی ٹرانسفارمر لگوایا ہوا تھا جسے گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نیچے اتار کر اس کا قیمتی سامان چوری کر لے گئے ہیں۔ادھر چوآ روڈ موہڑہ پھڈیال کے قریب واقع شادی ہال کے سامنے سے نامعلوم ملزمان ایک بچھڑا گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے ہیں جبکہ یونین کونسل بشندوٹ کے گاؤں اراضی گوڑھا میں ایک کسان کی 17بکریاں چوری کر لی گئی ہیں۔دریں اثناء تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت منشیات فروش مظہر اقبال کے قبضے سے 520گرام چرس برآمد کر لی،ذیشان سعید سے پانچ بوتل شراب جبکہ شہزاد احمد کے قبضے سے 30بور پسٹل اور 5زندہ روند برآمد کر لئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button