کرائمز

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے سپر ٹنڈنٹ کی انٹی کرپشن طلبی ، ہوشربا انکشافات

ساہیوال(امجد کھوکھر سے)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے سپر ٹنڈنٹ کو جعلی،بوگس بھرتیوں کے سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل انٹی کر پشن پنجاب نے طلب کر لیا۔سپرٹنڈنٹ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال نے بھر تیوں کے دوران اپنے ہی علاقے کے لوگوں،رشتہ داروں،برا دری سے لاکھوں روپے رشوت لے کر بھرتی کروایا تھا جس میں کئی لوگ قانونی طور پر میرٹ پر نہیں آترتے تھے۔ڈائریکٹر جنرل انٹی کر پشن پنجاب نے بوگس بھرتیوں کے بارے میں انکوائری شروع کر دی ہے تمام ریکارڈ کی چھان بین کے بعد بوگس بھرتیاں ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج اور نوکری سے فارغ ہونے کا امکان موجود ہے۔زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل انٹی کر پشن پنجاب نے بھرتی کے دوران کمیٹی میں موجود افسران کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button