لاہور/مزنگ مساج سنٹر کی آڑ میں قحبہ خانوں کی بھر مار
لاہور / مزنگ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )تھانہ مزنگ کی حدود میں نجی ہوٹلز اور مساج سینٹر کے نام پر چلنے والے فحاشی کے اڈوں کی بھرمار،تھانہ مزنگ کی حدود میں جگہ جگہ نجی ہوٹلز اور مساج سینٹرز کے نام پر فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں-ان نجی ہوٹلز اور مساج سینٹروں میں زنا کاری اور غیر اخلاقی حرکات اور ہر قسم کی منشیات کا استعمال عروج پر کیا جاتا ہے -یہ فحاشی کے اڈے نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں ، ایس ایچ او تھانہ مزنگ رائے اصف جبار ان کے خلاف متعدد بار کاروائیاں بھی کر چکے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی موثر کاروائی کرنے سے قاصر ہیں – ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کا معاشرے میں زنا کاری کو فروغ دینے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا دعوی دھرے کا دھرا رہ گیا -کیونکہ یہ نجی ہوٹلز کے نام پر چلنے والے فحاشی کے اڈے اب بھی قائم ہیں- دور دراز کے علاقوں سے ائے ہوئے جرائم پیشہ عناصر ان فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی کرتے ہیں اور ایک گینگ کے طور پر پورے منظم طریقے سے فحاشی کے اڈے چلا رہے ہیں ،*شہریوں کا یہ مطالبہ ہے معاشرے میں زنا کاری کو فروغ دینے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور پولیس کی جو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرس پالیسی ہے اس پر سختی سے عمل درامد کروایا جائے