کرائمز

قصور جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گیا ، وارداتیں معمول

قصورالہ آباد (حمید قصوری)سرکل چونیاں کےمتعدد تھانوں میں کرائم کی شرح میں غیر متوقع اضافہ،صرف تھانہ الہ آبادکے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے اندرڈکیتی وچوری کی8وارداتیں رپورٹ ہوئیں، پولیس کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق وارداتوں میں شہری تقریباً33 لاکھ روپے نقدی،19تولہ زیورات، گھریلووکریانہ سامان،موبائل فونز،موٹر سائیکل وغیرہ کی مد میں تقریباًستر لاکھ مالیت کےمال سے محروم ہوئے
متاثرہ شہریوں تاجروں اورسول سوسائٹی کے افراد کا وارداتوں میں اصافہ پراظہارتشویش شہریوں نےآئی جی پنجاب سےنوٹس لینےجبکہ آرپی اوشیخپورہ رینج اورڈی پی او قصورسےاصلاح واحوال اور لوٹا گیامال مسروقہ برآمد کرنےکا مطالبہ کیا ہے*تفصیلات کے مطابق چونیاں سرکل کے متعدد تھانوں میں چوری،ڈکیتی،قتل،پری پلان مقدمات میں آئے روزاضافہ سے جرائم کی شرح بھی بڑھ رہی ہے پولیس کوملنے والی اطلاعات اورمقامی رپورٹر ایچ ڈبلیوکی اکھٹی کی گئی معلومات کے مطابق ضلع کےسب سے بڑے کاروباری مرکزصرف تھانہ الہ آبادکی حدودمیں24 گھنٹوں کے اندراندرچوری ڈکیتی کی 8واردتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں نامعلوم چوراورمسلح ڈاکووں کے گروہ شہری محسن سے ساڑھے3 لاکھ،پھکوکی کےقریب نامعلوم راہگیر سےتین لاکھ،خاتون طلعت خانم کے گھر سے18 لاکھ روپے نقدی،60لاکھ مالیت کے زیورات،موبائل فونزو دیگرگھریلو سامان،قصبہ گہلن میں شیخ امین کےگھرسے1لاکھ80ہزارروپے نقدی،شیخ زاہدکولڈڈرنک ڈیلرکےگودام سے2لاکھ کی بوتلیں،جبکہ شہبازنامی شہری کی موٹر سائیکل وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے ایک ہی روز میں تھانہ کےمختلف علاقوں کے رہائشیوں اور راہ گیروں کو تقریباً 33 لاکھ روپے نقدی جبکہ ستر لاکھ روپے مالیت کے مال مسروقہ سے محروم کیا گیا ہےمقامی تاجروں اور متاثرہ شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینےجبکہ آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل امجد اورڈی پی اوقصورعیسیٰ خاں سے ملزمان کی فوری گرفتاری اورسرقہ شدہ مال کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button