کرائمز

چوری ہونے والی گاڑی برآمد، مالک کے حوالے کر دی

لودھراں(محمد اعجاز انصاری )تھانہ سٹی کہروڑپکا پولیس کی کارروائی۔چوری ہونے والی گاڑی برآمد کرکے مالک کے حوالے کر دی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی کہروڑپکا عامر گجر نے بتایا کہ سٹی پولیس نے 24 لاکھ مالیتی کی گاڑی برآمد کرکے مدعی عمران ملک کے حوالے کر دی۔ ملزم عاصم حمید دنیاپور کا رہائشی ہے جس کے سٹینڈ کے باہر سے دو سال قبل گاڑی چوری کی تھی اور گاڑی کو آگے منڈی بہاؤالدین میں جا کر فروخت کردی تھی۔ گاڑی برآمدگی کے لئے ڈی پی او کی ہدایت پر سپشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔اس موقع پر ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ پولیس شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمت عملی کا استعمال کر رہے ہیں#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button