کرائمز

منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد مقدمات درج

تحصیل عارفوالا(ملک ریحان نواز) سرکل عارفوالا علاقہ تھانہ صدر ایس ایچ او عابد عاشق مہار ہمراہ سب انسپیکٹر چوری ناظم حسین گجر 3 منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد مقدمات درج ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کی قیادت ڈی ایس پی سرکل عارفوالا ملک طارق جاوید اعوان کی زیر نگرانی عارف والا تھانہ صدر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تھانہ صدر عارفوالا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا صدر عارفوالا پولیس نے 79 ای بی سے منشیات فروش انوار حسین ولد بشیر احمد قوم کھوکھر سکنہ 81 بی کو گرفتار کر کے منشیات فروش کے قبضہ سے 1040 گرام چرس برآمد کر ل.صدر عارفوالا پولیس نے 19 ای بی موڑ پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش امجد علی ولد محمد اقبال قوم کھوکھر سکنہ 81 ای بی کو گرفتار کر کے 1000 گرام چرس برآمد کر لی منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں صدر عارفوالا پولیس نے 75 ای بی سٹاپ سے منشیات فروش علی حیدر ولد ہارون رشید قوم راجپوت سکنہ 349 ای بی کو گرفتار کر لیا منشیات فروش کے قبضہ سے 540 گرام چرس برآمد.صدر عارفوالا پولیس نے گرفتار 3 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے منشات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھوں گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button