کرائمز

ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریفک انجینئر کاکینٹ چوک،بہاولپوربائی پاس چوک کاوزٹ

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریفک انجینئر طارق ملک نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ کینٹ چوک اور بہاولپور بائی پاس چوک کا وزٹ کیا ان دونوں چوکوں پر روڈ انجینئرنگ کے ذریعہ ٹریفک کے مسائل مستقل طور پر حل کرنے کے لیے سی ٹی او ملتان کی سفارشات پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائے گا شہر بھر میں ایم ڈی اے کی جانب سے شاہراہوں پر روڈ مارکنگ بھی جاری ہے رشید آباد چوک سے چوک کمہاراں والا تک اور 9 نمبر چونگی سے عید گاہ چوک تک خانیوال روڈ پر غیر مستقل وائٹ لائن، مستقل پیلی لائن، زیبرا کراسنگ، سٹاپ لائن اور ڈیوائڈرز پر پینٹ کروایا جا رہاہے۔ روڈ مارکنگ سے ٹریفک مینجمنٹ میں کافی حد تک مدد ملے گی۔ روڈ مارکنگ کے بعد لین لائن ڈسپلن کی پاسداری کروانے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ انفورسمنٹ بھی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button