کرائمز
انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا سفر جاری
لودھراں(محمد اعجاز انصاری) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا سفر جاری۔اس سلسلہ میں ڈی پی او کامران ممتاز نے ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگا کر شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی صدر سرکل مہر اسحاق سیال ، ایس ایچ او سٹی ظفر گرواں، ایس ایچ او صدر استقار گجر ، ریڈر ڈی پی او ملک خضر اور پی آر او خان بہادر بھی شامل تھے۔اس موقع پر ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ عوامی خدمت میں پولیس کی کامیابی اور عزت پوشیدہ ہے اور کھلی کچہریاں عوام کے مسائل حل کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔پولیس فورس انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہےاور ہر سنگین کیس کی بروقت پیش رفت کی نگرانی کی جارہی ہے، مدعیان مطمئن رہیں#