کرائمز

باپ کےختم پر برابرخرچ نہ دینے پربھائی نےبھائی کوقتل کردیا

بورےوالا(کرائم پوائنٹ)نواحی گاؤں 98 میں بورےوالا کی تاریخ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا باپ کی قل خوانی کے خرچ پر ہونے والے جھگڑا کے نتیجہ میں بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا فہد اکرم اور اصغر ناصر کا والد اکرم قریشی 6 دن قبل فوت ہوا تو صبح اس کے ساتویں کے ختم کے حوالے سے قل خوانی تھی جس پر دونوں بھائیوں کے مابین قل خوانی کے خرچ پر جھگڑا ہوا دوران جھگڑا اصغر ناصر نے فائرنگ کرکے اپنے ہی حقیقی بھائی فہد اکرم کو قتل کر دیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی کاشف ریاض اور ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل احمد کامران فوری موقع پر پہنچے اور نعش کو تحویل میں لے کر دیگر کارروائی شروع کر دی ہے۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button