کرائمز

ملزم کو چھڑوانے کےلئے رشوت دینے والا جعلی صحافی گرفتار

گوجرانوالہ(عبدالغفار)ایس ایچ او کھیالی مسعود عالم مغل کو ملزم کو چھڑوانے کےلئے رشوت دینے والا جعلی صحافی گرفتار کرلیا گیا۔گزشتہ روز ایس ایچ او کھیالی مسعود عالم کو شاہد اکبر مغل ساکن گلشن کالونی نے وزٹنگ کارڈ کر دیا اور خود کو ایک اخبار کا صحافی بتایا۔اور کہا کہ آپ نے ملزم زکریا عزیز پٹھان ساکن حوڈیشل کالونی کو پکڑا ہوا ہے۔جس کو چھڑوانے کےلئے شاہد اکبر مغل نے20000روپے بطور رشوت دیئیے اور کہا کہ ملزم ذکریا کو چھوڑ دیں میں آپ کو مزید رقم منگوادیتا ہوں۔ملزم نے مجھے ناجائز کام کرنے کی رشوت پیش کی جس کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایچ او کے مطابق ملزم شاہد اکبر نے ناجائز کام کروانے اور گرفتار شدہ ملزم کو چھڑوانے کےلئے رشوت دیکر جعلی کارڈ پیش کیا۔تاہم پولیس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ہے _

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button