گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بھٹیاں نشیوں کی آماجگاہ بن گیا
بورے والا/ساہوکا (نزاکت چوہان )محکمہ تعلیم کی نا اہلی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول موضع بھٹیاں کی ٹوٹی دیواروں کا کوئی پرسان حال نہیں اعلی حکام کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سیلاب کو گزرے ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا لیکن محکمہ تعلیم کی نا اہلی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول موضع بھٹیاں کی دیواریں ٹوٹ چکیں تھیں جس کی وجہ سے سکول میں جانوروں کے ڈیرے ہیں اور اسی وجہ سے بچیوں کے والدین بچیوں کو سکول میں بھیجنے سے کترانے لگے ہیں سکول کی دیوار یں نہ ہونے کی وجہ سے چور اچکے بھی اسے بطور پناہ گاہ استعمال کرنے لگے ہیں دیوار بغیر سکول کی اس عمارت کو نشئیوں نے مہہ خانہ بنا رکھا ہے جبکہ نشئی اسی سکول میں نشہ کرکے اپنی لت پوری کرتے ہیں جنہیں معصوم بچیاں علی الصبح سکول آکر کوڑا کرکٹ میں پھینکتے ہیں معصوم بچیوں کی اس درسگاہ سے بچیوں کی ذہنی تربیت بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے مکینوں نے کمشنر ملتان ۔ڈی سی وہاڑی سی او ایجوکیشن سے سال پہلے سیلاب سے بہہ جانے والی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول موضع بھٹیاں کی دیوار کی تعمیر نو کا مطا لبہ کیا ہے.