کرائمز
المناک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ، ماں بیٹے سمیت 3افراد زخمی
احمدیار(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ٹریفک کے المناک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ماں بیٹے سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق محمدنگر روڈ 165/ای بی پلی کے نزدیک تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنے والی کار میں تصادم 50سالہ حنیف اور 62سالہ عباد علی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 45سالہ عطیہ بی بی ،بیٹا 15سالہ محمد عزیر اور 60سالہ حنیفاں بی بی زوجہ عباس شدید زخمی ہوگئے ۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو آر ایچ سی ہسپتال محمدنگر منتقل کر دیا تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے ۔