کرائمز
ملزم کو سزائے موت ،5لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم
شکرگڑھ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکرگڑھ نے قتل کے مقدمے میں ملزم کو سزائے موت اور5لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نورکوٹ کے علاقہ مصری وال کے رہائشی سید شہناز عمر قادری کو 2021میں قتل کیا گیاجس کا مقدمہ مقتول کے بھائی شہباز قادری کی مدعیت میں437/21درج کیا گیا۔مقدمہ کا ٹرائل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مزمل موسی کی عدالت میں ہواجس کی سماعت کے دوران شہادتوں اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزم راشد کو عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا اور ساتھ 5لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیاجس کا تحریری طور پر فیصلہ جاری کردیاگیا۔