کرائمز

ساہیوال : ڈیرہ کے آگے سے گزرنے کی رنجش، اندھا دھند فائرنگ ، 4 ہاف فرائی

ساہیوال(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) نواحی چک 113بارہ ایل میںڈیرہ کے آگے سے گزرنے پردو بھائیوں نے پولٹر ی فارم مالک عابد حمید اور اس کے بھائی ساجد حمیداور دو ورکروںعلی احمداور محمد عثمان سمیت4 افراد کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عابد حمید اپنے پولٹری فارم سے واپس اپنے بھائی ساجد حمید، علی احمد اور محمد عثمان ورکروں کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پرگھر آ رہے تھے تو غلام عباس کے ڈیرہ کے گیٹ پر غلام عباس اور اس کے بھائی وسیم اکرم نے روک لیا اور پستولوں سے اندھا دھند فائرنگ کر کے چاروں موٹر سائیکل سواروں کو شدید زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ چاروں زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا ہے جہاں دو کی حالت نازک ہے۔فریقین کے درمیان معمولی بات پر چند روز قبل جھگڑا ہو ا تھا۔ملزموں نے ایک زمیندار کے ایماء پر فائرنگ کر کے چاروں افراد کو زخمی کیا۔پولیس صدر چیچہ وطنی نے عابد حمید کی مدعیت میں دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ324، 109اور 34ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button