جمہوریت کی تاریخ بیگم نصرت بھٹو کے بغیر ادھوری ہے ،ملک شاہد
لاہور / مانگا منڈی (ایف اے رانا ) متحرک کارکن ، جیالا ملک شاہد نور نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کی لازوال جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔جمہوریت کی تاریخ بیگم نصرت بھٹو کے بغیر ادھوری ہے بیگم نصرت بھٹو نے عوام کے حقوق اور جمہوریت کے لئے ایک طویل اور صبر آزما جدوجہد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو دنیا بھر کی خواتین کے لئے جمہوری جدوجہد کی روشن مثال ہیں اور مادر جمہوریت کی عظیم قربانیاں اورمضبوط نظریات ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں ۔ پاکستان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین مادر جمہوریت کے اوصاف اور پاکستان میں جمہوری اقدار کے فروغ میں ان کی بھرپور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ان کی خدمات اور ان کے متعین کردہ رہنما وصول پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عوامی خدمت کے اپنے منشور کو ہی اپنا نصب العین بنائے گی۔