کرائمز

شادی کے گھر میں صف ماتم بچھانے والا درندہ گرفتار

عارف والا /تھانہ سٹی عارف والا(غلام رسول قادری)شادی کے گھر میں صف ماتم بچھانے والا درندہ گرفتار۔ شادی والے گھر میں صف ماتم بچھانے والا مرکزی ملزم گرفتار ، ملزم ناظم علی نے فائرنگ کرکے بھابھی اور بھتیجے کو قتل جبکہ مہمان ائی خاتون کو زخمی کیا تھا ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سٹی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کیس کے مرکزی ملزم ناظم علی کو گرفتار کرلیا ملزم ناظم علی نے رشتے کے تنازعہ پر شادی والے گھر میں فائرنگ کرکے بھابھی فردوس اعظم ،بھتیجے علی شان کو قتل جبکہ مہمان ائی خاتون علیزہ کو زخمی کیا تھا واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی بیٹی ملائکہ اعظم کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا واقعہ کے چار ماہ بعد مرکزی ملزم ناظم علی گرفتار ہوا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button