کرائمز

لودھراں :ڈی اے آر اور آر ٹی اے کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد

لودھراں (محمد اعجاز انصاری) ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایکسیڈنٹ ریویوکمیٹی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد ۔ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے اجلاس میں روڈ سیفٹی رولز پر عملدرآمد کے حوالے سے ٹریفک پولیس ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں کو خصوصی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے محکمہ ہائی ویز کو روڈ ٹرن اور روڈ کٹس کو درست کرنے کا خصوصی حکم دیا کیونکہ مختلف وجوہات کی بنا پر حادثات رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لودھراں عروج فاطمہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں ضلع بھر میں رونما ہونے والے حادثات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں حادثات کی وجہ بننے والے محرکات اور ان سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی پڑتال کی گئی ۔ اجلاس میں ضلع بھر میں پیش آنے والے بڑے حادثات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں حادثات سے بچاؤ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے بارے سفارشات مرتب کی گئیں۔اجلاس کو نمائندہ محکمہ ریسکیو ایمرجنسی 1122 نے شاہراہوں پر بلیک سپاٹس بارے آگاہ کیا جو عموماً حادثات کی وجہ بنتے ہیں ۔ اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ ماہ پیش آنے والے حادثات سب سے زیادہ حادثات موٹر سائیکل سواروں کو پیش آئے اور بعد ازاں گاڑیوں اور موٹر رکشوں اور چنکچی رکشوں کی وجہ سے حادثات رونما ہوئے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ عموماً حادثات اوور سپیڈنگ اور غلط موڑ لینے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ اجلاس میں ضلع بھر کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کے لیے بنائے گئے کٹ اور یوٹرنز، ڈیوائڈرز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کی سفارشات پر ایکسیڈنٹ ڈیٹا بیس بنایا جا رہا ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایکسیڈنٹ بارے ڈیٹا کی ہر تین ماہ بعد از سر نو پڑتال کی جائے گی اور خطرناک پوائنٹس اور جگہوں کا جائزہ لیا جائے گا اور سفارشات مرتب کی جائیں گی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے گی ۔اجلاس میں پراونشل موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 اور پنجاب روڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی سفارشات پیش کی گئیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button