کرائمز

ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف مہر کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گگن ہٹہ کا دورہ

لودھراں (محمد اعجاز انصاری) ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف مہر کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گگن ہٹہ کا دورہ ۔ انہوں نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات 2024ء کے لیے قائم امتحانی مراکز کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گگن ہٹہ لودھراں کے امتحانی مرکز کے انتظامات کا جائزہ لیا اور نگران عملہ کی کارکردگی کی بھی پڑتال کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے معائنہ کے دوران کہا کہ شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ لودھراں تعلیمی بورڈ کی بھرپور معاونت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو پُرسکون ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں نقل و دیگر ناجائز ذرائع کا استعمال اور غیرمتعلقہ افراد کی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے طلباء سے فراہم کردہ سہولیات بارے بھی استفسار کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button