کرائمز

منتظر مہدی گینگ کا سرغنہ گرفتار، 11 مقدمات ٹریس

وہاڑی(فرخ شہزاد)پولیس تھانہ دانیوال کے ایس ایچ او مظہر فرید گوندل کی ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کاروائی، منتظر مہدی گینگ کا سرغنہ گرفتار، 11 مقدمات ٹریس، 8 لاکھ 41 ہزار روہے مالیتی چھینا ہوا سامان موٹرسائیکل ،رکشہ و نقدی برآمد ،شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ایس ایچ او مظہر فرید گوندل تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کی ہدایت اور ڈی ایس پی اشرف تبسم کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ دانیوال مظہر فرید گوندل نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ منتظر مہدی کو گرفتار کرکے 11 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 8 لاکھ 41 ہزار روہے مالیتی چھینا ہوا سامان موٹرسائیکل ،رکشہ و نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کےطابق ملزمان شارع عام پر اسلحہ کے زور پر شہریوں سے قیمتی سامان چھین لیتے تھے ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا اس موقع پر ایس ایچ او مظہر فرید گوندل کا کہنا تھا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایاجا رہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button