کرائمز
تھانہ چوھنگ اور ستوکتلہ پولیس کی مختلف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار
لاہور (بیورورپورٹ )صدر ڈویژن پولیس کا قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ،تھانہ چوھنگ اور ستوکتلہ پولیس کی مختلف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار ،ملزم عبدارزاق کو دوران سنیپ چیکینگ ملتان روڈ سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا ،ملزم عمر فاروق کو پٹرولنگ کے دوران ستوکتلہ گاؤں سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ،ملزمان سے 1 کلو 360 گرام سے زائد چرس اور اسلحہ 9mm پستول برآمد، مقدمات درج ،منشیات و ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں