کرائمز

لودھراں :ماں اور 5 سالہ بچی کے قاتل کا بھیانک انجام

لودھراں (محمد اعجاز انصاری)ماں اور 5 سالہ بچی کے قاتل کو تین بار سزائے موت اور 12 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم ،لودھراں پولیس کی سنگین مقدمہ میں بہترین تفتیش اور بھرپور پیروری سے قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا ترجمان پولیس کے مطابق ماں اور 5 سالہ بچی کے قاتل کو تین بار سزائے موت اور 12 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم ایڈیشنل سیشن جج کہروڑپکا نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد رمضان کو تین بار سزائے موت کا حکم سنایا ملزم رمضان نے 27 ستمبر 2022 میں گلے دبا کر شازیہ اور 5 سالہ زہرہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کردیا تھا ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا مقدمہ کی بھرپور پیروری اور قاتل کو سزا دلوانا انصاف کی فتح

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button