ڈی پی او لودھراں کامران ممتازکا تھانہ جلہ آرائیں کا سرپرائز وزٹ
لودھراں(محمد اعجاز انصاری)تھانہ پولیس کا بیسک یونٹ ہے اور کارکردگی میں تیزی وقت کا تقاضا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں کامران ممتاز نے تھانہ جلہ آرائیں کا سرپرائز وزٹ کے دوران کیا۔ڈی پی او نے تھانہ کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، حوالات،اسلحہ خانہ، مال خانہ،بلڈنگ اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی دنیاپور میاں عبدالروف ، ایس ایچ او محمد کاشف ، ریڈر ڈی پی او ملک خضر اقبال اور پی آر او خان بہادر بھی موجود تھے۔ڈی پی او نے سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے اور مستعدی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران تمام تر توانائیاں اور وسائل تھانہ میں عوام دوست ماحول،سروس ڈلیوری اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے میں صرف کریں۔ گشت کو موثر بنائیں اور تھانہ کا ریکارڈ پول کام پر اپ ٹو ڈیٹ رکھیں#