جائیداد کا تنازعہ ، بھتیجے نے چچا کو ہاف فرائی کر دیا
چوک سرورشہید ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جائیداد کا تنازعہ ، بھتیجے نے چچا کو گولی ماردی ، زخمی حالت میں ہسپتال داخل ، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سٹی چوک سرورشہید کے مطابق محلہ قطب شاہی کے دو بھائیوں محمد یٰسین اور محمد سلیم چشتی کے مابین جائیداد کا تنازعہ کافی دیر سے چلا آرہا ہے ۔گزشتہ روز مبینہ طور پر محمد سلیم مسجد سے نماز پڑھ کر نولاٹیہ پارک میں واک کررہا تھا کہ اس دوران میں اسکے بھتیجے محمد وسیم ولد محمد یٰسین نے پسٹل سے اس پر دو فائر کئے جو کہ کے پاؤںپر لگا ، جس سے اسکا پاؤں زخمی ہوگیا زخمی محمد سلیم چشتی کے پولیس کو دئے گئے بیان کے مطابق یہ حملہ اسکے بھائیو ں محمد یٰسین اور محمد امین کے ایماء پر کیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ سٹی چوک سرورشہید نےمقدمہ درج کرکے کارروائی شرو ع کردی ۔تاہم تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوسکے