کرائمز

خانقاہ ڈوگراں، اغوا ہونیوالی 6 سالہ بچی بازیاب، ملزمہ گرفتار

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار)خانقاہ ڈوگراں پولیس نے چھ سالہ معصوم بچی عمارہ کو بازیاب کروا کر ملزمہ کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں میں چھ سالہ عمارہ کو سکول سے چھٹی کے بعد اغوا ء کر لیا گیا تھا۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کے بعد 12 گھنٹے میں عمارہ کو بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا۔ عمارہ کے والدین نے ایس ایچ او خانقاہ ڈوگراں بختیار بھٹی اور ان کی پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا ایس ایچ او بختیار بھٹی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی اطلاع ملی کہ عمارا کو سکول سے اغوا کر لیا گیا ہے تو فوری طور پر پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر تمام تر مسائل بروئے کار لاتے ہوئے عمارا کو ضلع حافظہ اباد سے بازیاب کرایا اور ملزمہ انصر بی بی کو گرفتار کر لیا ہے ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button