کرائمز

اباڑو :پولیس ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، 01 گرفتار، 03ساتھی فرار

گھوٹکی ( فداحسین رند)ایس ایچ او تھانہ اباڑو محمد رمضان ملاح، انچارج چوکی کموں شھید شاہد حسین کلہوڑو اور ان کی ٹیم کا ڈاکوؤں کہ ساتھ مقابلہ گنگل موڑ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، 01 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد، 03ساتھی فرار تھوڑی دیر قبل پولیس پارٹی کو اطلاع موصول ہوئی کہ نا معلوم ملزمان گنگل موڑ کے قریب واردات کے ارادے سے کہڑے ہیں پولیس موقع پر پہنچی تو پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، دؤران مقابلہ ایک ڈاکو/ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا زخمی ملزم کی شناخت شاہد عرف ہیرو ولد رحیم بخش سولنگی سکنہ ماچھکہ تعلقہ صادق آباد ضلع رحیمیار خان کے نام سے ہوئی ہے گرفتار زخمی ملزم ڈکیتی, چوری، پولیس مقابلہ، قتل سمیت متعدد سنگین مقدمات میں گھوٹکی پولیس کو مطلوب تھا گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس پسٹل برآمد گرفتار زخمی ملزم کو متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا گرفتار ملزم ڈکیت شاہد سولنگی کا کریمنل ریکارڈ اوباڑو تھانے پر موجود ہے اور اس کا مزید کرمنل ریکارڈ ضلع گھوٹکی کے دیگر تھانوں اور ضلع رحیمیار خان سے معلوم کیا جا رہا ہے دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری گرفتار ملزم اور اسکے فرار ساتھی ملزمان کے خلاف پولیس مقابلہ کا مقدمہ اباڑو تھانہ پہ درج کردیا گیا ہے جبکہ گرفتار زخمی ملزم سے بغیر لائسنس پسٹل برآمد ہونے پہ اسکے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت جدا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ایس ایس پی گھوٹکی کی جانب سے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button