کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف قانون پر عملدرآمد نہ ہو سکا
شجاع آباد(کرائم رپورٹر)شجاع آباد شہر اور گردونواح میں کم عمر موٹر سائیکل سوار رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف قانون پر عملدرآمد نہ ہو سکا ٹریفک پولیس کی جانب سے بلند و بانگ اعلانات و دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہریوں نے اس سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او سی پی او چیف ٹریفک آفیسر سردار موارہن خان ملتان سیکٹر انچارج ٹریفک پولیس شجاع آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق شجاع آباد شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں کم عمر اور ناتجربہ کار ڈرائیوروں کے خلاف مستقل بنیادوں پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کیوجہ سے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں جس پرشہری، سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ذرائع کے مطابق بالخصوص کم عمر رکشہ ڈرائیوروں موٹرسائیکل سواروں کی بھرمار کے باعث حادثات میں اضافہ ہورہا ہے ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کے حوالے سے گھمبیر صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اجلاس بلاکر اعلانات اور دعوے کرنے کے بعد خاموشی اختیار کرلی گئی ہے اس ضمن میں جاری ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں کروایا جا رہا جس پر شہریوں نے آر پی او سی پی او چیف ٹریفک آفیسر سردار موارہن خان ملتان سیکٹر انچارج ٹریفک پولیس شجاع آباد سے اس اہم ترین ایشوں پر مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے###