کرائمز
پھولنگر اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹرز کی بھرمار
پھولنگر (ملک صداقت علی )اظہر فارمیسی کا انوکھا کارنامہ ، کیلشیم کی کمی کی دوائی لینے آنے والی 16 سالہ بچی کو ایکسپائر انجکشن لگا دیا جس سے بچی کا بائیاں ہاتھ کام کرنا چھوڑ گیا شک ہونے پر بچی کو لاہور کے جنرل ہسپتال شفٹ کیا گیا جنہوں نے پھولنگر کے عطائی ڈاکٹر کی نااہلی کا پول کھول کر رکھ دیا تھانہ سٹی پھولنگر میں اظہر عرف بلا فارمیسی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے لڑکی کے بھائی کی تحریری درخواست جمع ، تاہم تاحال مقدمہ درج نا کیا جاسکا پولیس کے طلب کرنے پر ملزم اپنی دوکان چھوڑ کر فرار ۔ سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیرِ صحت سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا