ملزم کو 10 سال قید کی سزا اور 100000 روپے جرمانے کی سزا
اوکاڑہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمے میں ملزم کو 10 سال قید کی سزا اور 100000 روپے جرمانے کی سزا سنائی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے جج نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں شہباز کو جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 10 سال قید اور 100000 روپے جرمانے کی سزا سنائی تھانہ بی ڈویژن پولیس نے 2023 میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائی جانے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ پولیس کی پروفیشنل تفتیش ، محنت اور ٹھوس شہادتوں کی بدولت منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث مجرم پر جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت کی جانب سے 10 سال قید اور 100000 روپے جرمانے کی سزا ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے تفتیشی آفیسر اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی کرنے والا قانون کی گرفت میں ہوگا