کامونکی ،ڈاکو ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر فرار
کامونکی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )مسلح ڈاکو شہریوں سے ہزاروں روپےنقدی،موٹر سائیکل اور موبائل فونز چھین کر نوجوان کو گولی مار کر فرار ہوگئے،بتایا گیا ہے کہ تھانہ ایمن آباد کےعلاقہ میں غلام محی الدین سکنہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی گزشتہ روز کامونکی میں واقع اپنی موبائل شاپ بند کرکے واپس جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ چیانوالی کےقریب پینٹ شرٹ میں ملبوس دو مسلح ڈاکو اس سے پنتالیس ہزار روپے اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ واہنڈو کے علاقہ میں تین مسلح ڈاکو فریاد بھلر سکنہ گلوکی سے دوران ڈکیتی اسے گولی مار کر موٹرسائیکل چھین کر لے گئے اور بعدازاں جائے وقوعہ سے دس ایکڑ دور چھینی گئی موٹر سائیکل پھینک کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ صدر کےعلاقہ پاک ٹاؤن میں گزشتہ روز احمد اعجاز نامی اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہ دو مسلح ڈاکو اس سے موٹر سائیکل اور پچیس ہزار روپے چھین کر لےگئے،تھانہ سٹی کے علاقہ انڈر پاس کےقریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو احتشام مبشر سکنہ محلہ بہار شاہ سے پندرہ ہزار روپے اور ضروری دستاویزات چھین کر لے گئےتاہم بعدازاں ڈاکو اپنی موٹر سائیکل جی اے کے8408 چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے موٹر سائیکل قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔