تاندلیانوالہ،اوباش شخص کی10 سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی
تاندلیانوالہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حدود 401 گ ب میں اوباش شخص نے 10 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کر ڈالی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام 401 گ ب کا رہائشی 10 سالہ آفتاب گھر سے ٹیوشن پڑھنے کیلئے جا رہا تھا کے راستے میں جاوید نامی اوباش نے پکڑ کر بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس تھانہ صدر تاندلیانوالہ کو اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سید آصف گیلانی ایس ایچ او صدر ہمراہ بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئےڈی ایس پی سرکل آصف گیلانی نے فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیئےجس پر عمل کرتے ہوئے پولیس ٹیم تھانہ صدر نے ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیاکم سن بچوں سے مبینہ زیادتی کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں اور کسی معافی و رعایت کے حقدار نہیں پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے