کرائمز

لاہور : چھری کے وار کر زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

لاہور (آئی این پی )اقبال ٹاؤن کے علاقے میں 2خواتین کو گھر میں داخل ہو کر چھری کے وار کر زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے اس واقع کا نوٹس لیا تھا/پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اقبال ٹاؤن مرتضٰی اسلم کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی،معمولی رنجش کی بناء پر 2خواتین سمیرا اور اس کی دوست سونیا کو چھری کے وار کر کے زخمی کرنے والے ملزم نبیل کو گرفتار کر لیا،ملزم سے آلہ اقدام قتل چھری برآمد کر لی گئی ہے،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا،پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر،،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button