کرائمز

اوکاڑہ:مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری ) اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار 2 ڈاکو فرار پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود میں 3 مسلح ڈاکو شہری ثاقب سے دیپالپور روڈ نزد ساؤتھ سٹی ہسپتال کے قریب سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ کو ملی جس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رسپانڈ کرتے ہوئے ڈاکووں کا تعاقب کیا -اور چک 36 جوڑے روڈ پر ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی مختلف اطراف سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ۔پولیس کے مطابق کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا – 2 ڈاکو رات کی تاریکی کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے- زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت ساجد عرف ساجو کے نام سے ہوئی ہے۔ خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا’- ڈاکو کے قبضہ سے موٹر چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو قتل ۔ راہزنی ۔ اور ڈکیتی کی 47 وارداتوں میں ملوث پایا گیا ہے فرار ڈاکووں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز ۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا زخمی ڈاکو کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button