ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی کھلی کچہری
جھنگ(عرفان حیدر ملک سے)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے علاقہ تھانہ احمد پور سیال میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا گیا. شہریوں کی طرف سے اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے علاقہ تھانہ احمد پور سیال میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے فرداً فرداً اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں. ڈی پی او نے عوامی مسائل کے فوری اور موثر حل کیلئے پولیس افسران کو احکامات جاری کئے اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ٹھیکری پہرے کو فعال رکھا جائے. ڈی پی او نے پولیس اور شہریوں کے درمیان بہتر تعلقات قائم رکھنے پر زور دیا. شہریوں کے مطالبے پر ڈی پی او نے خدمت کاؤنٹر بنانے اور تھانہ احمد پور سیال میں اضافی نفری تعینات کرنے کا بھی حکم دیا۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے جھنگ پولیس موثر کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس موقع پر شہریوں نے کھلی کچہری میں پولیس کی کارکردگی پر اعتماد کا بھی اظہار کیا ۔