کرائمز
اوکاڑہ معرف شاعر اور مصنف قمر حجازی کے گھر چوری کی واردات
اوکاڑہ(عبدالوحیدانصاری )اوکاڑہ معروف شاعر اور مصنف قمر حجازی کے گھر چوری واردات نامعلوم چور گھر کے تالے ٹوڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ کے معروف شاعر اور مصنف قمر حجازی کے گھر ماسٹر پارک میں نامعلوم چور اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور پانچ تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ اے ڈویژن جائے واردات پر پہنچ گئی۔پولیس نے ضروری کاروائی اور شواھد اکھٹے کر نے کے بعد قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔#