کرائمز
جھگڑے پربھائی نے شادی شدہ بہن کو گرم پانی ڈال کر جلا ڈالا
لا ہو ر (آئی این پی )بھائی نے بہن کو گرم پانی پھینک کر جلا ڈالا،تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے معمولی جھگڑے پر بہن کو جھلسانے کی کال ایمرجنسی 15 ہیلپ لائن موصول ہوئی کالر نے بتا یا کہ پربھائی نے سگی بہن پر گرم پانی پھینک کر جلاڈالا۔اطلاع موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ میکے آئی ہوئی تھی، بھائی نے معمولی بات پر جھگڑا شروع کر دیا بھائی نے طیش میں آ کر چولہے پر رکھا ہوا گرم پانی بہن پر پھینک دیا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہسپتال منتقل کیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔