ڈی پی او کے کمپیوٹر آپریٹر کی فالج زدہ مریض کو دھمکیاں
شیخوپورہ(حافظ وقاص سندھو سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے کمپیوٹر آپریٹر نے ٹھیکہ پر لی زرعی اراضی اور دکانوں پر قبضہ کی کوشش اور مالکان کو دھمکیاں دیناشروع کردیں محمد ایوب نامی شہری فالج کا مریض ہے اوراس نے معاہدہ کرکے کمپیوٹر آپریٹر سہیل انور کو4 ایکڑ زرعی اراضی اورتین دکانیں ٹھیکہ پر دے دیں اور معاہدہ طے پایا کہ ایک دکان دونوں کے استعمال میں رہے گی مگر سہیل انور نے معاہد ہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکانوں کے مالک کوایک طرف استعمال سے روک دیا تو دوسری طرف قبضہ کی کوشش کرتے ہوئے دھمکیاں بھی دینا شروع کردیں جس پر محمدایوب نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر شیخ کو داد رسی کیلئے تحریری شکایت بی کردی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مذکورہ پولیس ملازم نے 30-01-24 کو واقع بھدرو مینارہ، ہرن مینار روڈ پر 4 ایکڑا اراضی تین دکانوں کا بھی تحریری معاہدہ اور جس کے مطابق ایک دکان سہیل انور اور محمدایوب ملکر استعمال کریں گے مگر جیسے ہی چند ماہ گزرے تومذکورہ شخص نے محمدایوب کو دکان میں داخلہ سے منع کردیا اور رقبہ میں لگا سولر سسٹم،لال پمپ استعمال نہ کرنے دے رہا ہے اور الٹا رقبہ پر لگے درخت بھی کاٹ دئیے ہیں رابطہ کرنے پر سہیل انور نے بتایا کہ محمد ایوب سے تحریری معاہدہ موجود ہے اور کسی بھی معاہدہ کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔